بغیر ٹکٹ نہ سفر کریں،دینا پر سکتا ہے جرمانہ،سہسرام ​​اسٹیشن پر چلا میگا ٹکٹ چیکنگ ابھیان

تاثیر 5 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 5 جون 2025 کو سینئر افسر کی ہدایات کے مطابق سی ٹی آئی ڈی ڈی یو اپیندر کمار اور آر پی ایف انسپکٹر سنجیو کمار کی قیادت میں سہسرام  ریلوے​​اسٹیشن پر ٹکٹوں کی جانچ کی ایک سخت مہم چلائی گئی جسمیں 83 افراد بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑے بھی گئے، جن سے آج کل 40010/- روپیہ جرمانہ بھی وصول کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ لوگوں سے اپیل بھی کی جا رہی ہے کہ لوگ بغیر ٹکٹ سفر نہ کریں ورنہ بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ مذکورہ مہم کے دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر آر کے پانڈے، ہیڈ کانسٹیبل بھونیشور رائے اور ٹکٹ چیکنگ عملہ راجیش کمار، سی ٹی آئی گورو کمار اور دیگر 8 عملے موجود تھے ۔