عیدالاضحٰی سے قبل سب ڈویژنل افسران کا فلیگ مارچ

تاثیر 5 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی (مظفر عالم)

پوپری ڈی ایس پی اتنو دتہ عید الاضحی سے قبل فلیگ مارچ کر رہے ہیں۔ پوپری سب ڈویژن آفیسر گورو کمار۔ نان پور زونل آفیسر سمیت کمار۔ نان پور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر عابد حسین۔ نان پور پولیس اسٹیشن اور دیگر افسران اور جوانوں نے بقرعید کے تہوار کے موقع پر علاقے میں امن، ہم آہنگی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے مقصد سے پوپری سب ڈویژن کی مختلف پنچایتوں میں صبح سے رات تک فلیگ مارچ کیا وہیں مارچ کی قیادت پوپری ایس ڈی او گورو کمار نے کی۔ جس میں نان پور، بوکھڑا، پوپری تھانے کے پولیس افسران اور جوان شامل تھے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی اتنو دتہ رائے پور جامع مسجد کے  قریب رات کے نو بجے  پہونچے وہاں موجود عوام سے کہا کہ آپ سبھی لوگ سرکاری احکامات کے پابند بنے اور عیدالاضحٰی کے نماز کے بعد قربانی کا اہتمام سلیقے کے ساتھ ادا کریں گھروں کے اردگرد غلیظ نہ جمع ہو اپنے پڑوسی کا خیال رکھیں ۔ امن کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے اور افواہ پھیلانے والے کو بخشا نہیں جائے گا ۔ شوسل میڈیا پر ضلع انتظامیہ کی نظر ھے اک دوسرے مذہب کے لوگوں کا احترام ضروی ھے وہیں بوکھڑا بلاک کے مختلف پنچایتوں میں بھی فلیگ مارچ نکالا گیا