تاثیر 16 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 15/ جون (تاثیر بیورو) کولکتہ کے مقبول طرزِ زندگی کے مراکز میں شمار ہونے والا منی اسکوائر مال اپنی 17ویں سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی۔ شہر کی خریداری دنیا میں انمول تجربات اور تفریحی مواقع فراہم کرنے والا یہ مال گزشتہ 17 سالوں سے عوام کے دلوں میں اپنی خاص جگہ بنائے ہوئے ہے۔
سالگرہ کی تقریبات کا آغاز 15 جون کو ایک گرینڈ کیک کاٹنے کی تقریب سے ہوا، جس میں منی گروپ کے سی ای او سنجے جھن جھن والا اور مشہور ٹالی ووڈ اداکار شان بنرجی نے شرکت کی۔