تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 4 جون:بدھ کی صبح نوی ممبئی کے گھنسولی ڈپو میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے این ایم ایم ٹیکی چار بسوں کو خاکستر کر دیا۔ فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کر کے آگ پر قابو پایا، تاہم تین ڈیزل بسیں اور ایک الیکٹرک بس مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھیں۔
نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ٹرانسپورٹ جنرل منیجر یوگیش کڑوسکر نے بتایا کہ ایک ڈیزل بس جو 28 مئی سے گھنسولی ڈپو میں مرمت کے لیے کھڑی تھی، میں صبح کے وقت اچانک آگ لگ گئی۔ یہ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ قریب ہی کھڑی دیگر تین بسوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس واقعے میں کل چار بسیں بری طرح جل گئیں۔ آگ لگنے کی اصل وجہ اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے، جس کی جانچ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کرے گا۔