تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد , 4۔جون:ماحولیاتی تحفظ کے لئے اے پی کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے ریاست آندھرا پردیش کے عوام سے اپیل کی ہے کہ 5 جون کو ریاست بھر میں ایک کروڑ پودے لگائیں۔انہوں نے وزراء ، عوامی نمائندوں اور ضلع کلکٹروں کواس پروگرام میں شریک ہونے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ماحول کو محفوظ رکھتے ہوئے عوامی مسائل کا انسانی بنیادوں پر حل نکالا جائے گا۔