تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
فیروز آباد، 3 جون: تھانہ ٹنڈلہ پولیس اور سرویلانس ٹیم نے پیر کی رات گئیلوٹ کے ایک معاملے میں مطلوب 4 لٹیروں کو گرفتار کر لیا۔ تصادم کے دوران ایک لٹیرا گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی روی شنکر پرساد نے بتایا کہ 29 مئی کو ٹنڈلہ تھانہ علاقے میں ایک کار میں سوار لوگوں نے ایک مسافر سے اس کا بیگ اور 1200 روپے کی نقدی چھین لی تھی۔ متاثرہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ ایس ایس پی سوربھ دیکشٹ نے لٹیروں کی گرفتاری کے لیے 03 پولیس ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹنڈلہ پولیس اسٹیشن انچارج انجیش کمار پیر کی رات دیر گئے پولیس ٹیم کے ساتھ علاقے میں گشت پر تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ مطلوب ملزمان کسی جرم کے ارتکاب کے ارادے سے گاؤں باگھئی کے آس پاس گھوم رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے چیکنگ کی۔ اس دوران پولیس نے منوج ولد امر سنگھ پرجاپتی ساکن گائوں لطیف پور کوٹلہ تھانہ نرکھی، مکیش راجپوت عرف بھورا ولد راجویر سنگھ ساکن نگارا مرلی تھانہ نرکھی، راہل جھا ولد بھونیشور ساکنٹاپا خورد تھانہ شمالی اور پرشانت ولد ساکن گجندرا سنگھ ساکن ریپورہ تھانہ ٹنڈلہ کو گرفتار کیا ہے۔