تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
شملہ، 03 جون : جون کے مہینے میں جب ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی زد میں ہیں، وہیں ہماچل پردیش میں موسم کا الگ ہی مزاج دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ریاست کے بلند ی والے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے لیکن پہاڑی علاقوں میں سردی واپس آگئی ہے اور لوگوں کو ایک بار پھر گرم کپڑوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔
لاہول اسپتی، کنور، کلّو اور چمبہ اضلاع کے بالائی علاقوں میں کل رات تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہول اسپتی ضلع کے ہنسا علاقے میں تقریباً تین سینٹی میٹر برف پڑی ہے جب کہ مشہور روہتانگ پاس بھی برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ اس غیر موسمی برف باری کی وجہ سے شملہ، منالی اور ڈلہوزی جیسے سیاحتی مقامات پر سردی کا احساس بڑھ گیا ہے۔