ہرشیت رانا کو دورہ انگلینڈ کے بیک اپ کے طور پر بھارت کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا

تاثیر 18 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 18 جون : نوجوان تیز گیندبازہرشیت رانا کو دورہ انگلینڈ کے لیے بیک اپ کھلاڑی کے طور پر ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ پہنچ چکے ہیں اور 20 جون سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کی رات دیر گئے یہ اطلاع دی۔
23 سالہ رانا نے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا لیکن انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اعلان کردہ اصل 18 رکنی ٹیم میں انہیں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم، وہ انڈیا اے ٹیم کا حصہ تھے اور کینٹربری میں انگلینڈ لائنز کے خلاف پہلا غیر سرکاری ٹیسٹ کھیلا تھا۔
ہرشیت رانا اب تک دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ وہ لندن سے ٹرین کے ذریعے لیڈز پہنچے جہاں وہ ٹیم کے ساتھ نظر آئے۔