جھارکھنڈ کے 13 اضلاع میں دو دن تک موسلادھار بارش کے لیے ریڈ الرٹ

تاثیر 18 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 18 جون : جھارکھنڈ کے 13 اضلاع میں دو دن کی شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو ریاست کے کئی اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ دی ہے۔ ریاست کے جن اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، ان میں 18 جون کو دھنباد، دمکا، جامتاڑا، مشرقی سنگھ بھوم، سرائیکیلا-کھرساواں، بوکارو اور رام گڑھ شامل ہیں، جب کہ 19 جون کو رانچی، رام گڑھ، بوکارو، ہزاری باغ، کوڈرما اور گریڈیہ شامل ہیں۔
20 جون کو پلامو، گڑھوا، چترا، لاتیہار میں کچھ مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ہزاری باغ، گریڈیہ، دیوگھر، دمکا اور کوڈرما میں کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ 21 جون کو ریاست کے گڑھوا، چھتر، پلامو، دیوگھر، پلامو، دمکا اور جامتاڑا میں کچھ مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔