ممبئی اور آس پاس کے اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی

تاثیر 19 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 19 جون :مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں 19 جون سے 22 جون تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس میں کونکن، مدھیہمہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور ودربھ کے علاقے شامل ہیں۔ کونکن کے پالگھر، تھانے، رائے گڑھ اور رتناگیری اضلاع کے لیے 19 جون کو بھاری بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ ممبئی کے بعض علاقوں میں بھی بھاری بارش کا امکان ہے۔ رائے گڑھ ضلع کے اسکولوں
میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔