رانچی پولیس نے ٹریفک کی بہتری کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا

تاثیر 17 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 17 جون: دارالحکومت رانچی کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈی آئی جی کم ایس ایس پی چندن سنہا کی ہدایت پر پیر کی رات دیر گئے ہیلپ لائن نمبر 8987790601 جاری کیا گیا۔ اس نمبر پر لوگ فون یا واٹس ایپ کے ذریعے جام کے بارے میں معلومات دینے کے علاوہ تجاویز بھی دے سکتے ہیں، تاکہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔
جیسے ہی رانچی پولیس کی طرف سے جاری کردہ نمبر پر لوگوں سے معلومات موصول ہوں گی، ٹریفک پولیس کے جوان فوراً مذکورہ جگہ پہنچیں گے اور گاڑی سواروں کو جام سے چھٹکارا دلانے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ شہر کے عوام کی جانب سے جام کے مسئلے سے نجات کے لیے دی گئی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ اگر درست پایا تو اس پر عمل درآمد بھی کیا جائے گا۔