منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد، ایک عسکریت پسندگرفتار

تاثیر 17 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 17 جون :منی پور پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کی گئی تلاشی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کیے ہیں۔ ایک عسکریت پسند کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔پولیس کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ تھوبل ضلع کے نونگ پوک سیکمائی تھانہ علاقے کے تحت لیرونگتھیل پترا علاقے میں ایک نہر کے قریب تلاشی مہم کے دوران، پولیس نے ایک .303 رائفل اور میگزین، ایک ڈی بی بی ایل بندوق، ایک 9 ایم ایم پستول اور میگزین، دو 9 ایم ایم کے زندہ کارتوس، دو 12بور کارتوس، چار ایچ ای ہینڈ گرینیڈ( 36)، چار ڈیٹونیٹرز، چار آرمنگ رِنگز، دو ایم کے-III اے 2 گرینیڈ، دو اسٹن شیل (این)، تین ٹیئرا سموک شیل (سافٹ نوز)، ایک ٹیئرا سموک شیل (چلی) اور دو باوفینگ ریڈیو سیٹ چارجرز برآمد کئے گئے ہیں۔