تاثیر 15 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لوہردگا، 14 جون:پولیس نے بگڈو تھانہ علاقہ کے اریہ اور لوہردگا شہر کے چھتر باغیچہ سے تقریباً 50 لاکھ روپئے مالیت کا غیر قانونی گانجہ برآمد کیا ہے۔ اس معاملے میں اریہ گاوں کے رہنے والے سندیپ ساہو کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دوسرا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس پی صادق انور رضوی نے ہفتہ کو کہا کہ پولیس منشیات کے خلاف مسلسل مہم چلا رہی ہے۔
پولیس کو بین ریاستی منشیات کی اسمگلنگ کا شبہ ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ گانجہ اڈیشہ سے لایا گیا تھا۔ چھتر باغیچہ کے رہائشی راجہ ساہو کے گھر پر چھاپے کے دوران ساڑھے تین کلو گرام گانجہ برآمد ہوا۔ راجہ ساہو پکڑا نہ جا سکا۔ ایس پی صادق انور رضوی کا کہنا تھا کہ معاملے کی تفصیل سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کو شہر کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی منشیات کے غیر قانونی کاروبار کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔