تاریخی بنا عکس کا بلڈ ڈونیشن کیمپ،خواتین نوجوان ہر طبقے کے لوگوں نے دیا خون کا عطیہ

تاثیر 5 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

            سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) خون کا عطیہ زندگی کا عطیہ ہے، ہمارے عطیہ کردہ خون سے بہت سی زندگیاں بچ جاتی ہیں، خون کا عطیہ کرنے سے صحت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ فائدہ ہوتا ہے، مذکورہ باتیں میونسپل کونسل کے ایگزیکٹیو آفیسر ومل کمار نے آج مورخہ 5 جون 2025 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ڈالمیا نگر کے ڈریم ہاؤس میں ابھینو کلا سنگم کے زیر اہتمام مہا بلڈ ڈونیشن کیمپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہمیں خون کا عطیہ دینے کی ضرورت اس وقت محسوس ہوتی ہے جب ہمارا کوئی قریبی شخص خون کے لئے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہو، اس وقت ہم نیند سے بیدار ہوتے ہیں، اور اسے بچانے کے لئے خون کا بندوبست کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں ۔ اس بیداری کو بڑھانے کے لئے ابھینو کلا سنگم کے زیر اہتمام خون کے عطیہ کیمپ میں بہت سے لوگوں نے خون کا عطیہ دیا ۔ ڈہری بار کونسل کے نومنتخب صدر منوج اگیانی نے خطاب کرتے ہوئے خون کے عطیہ کو زندگی کا عطیہ قرار دیا اور کہا کہ خون کا عطیہ کرنے سے جسم تین دن کے اندر دوبارہ خون پیدا کرتا ہے، اس لئے لوگوں کو یہ کبھی نہیں سوچنا چاہئے کہ جسم کمزور ہو جائیگا اور ہمیں خون کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ چیف کونسلر نمائندہ گڈو چندرونشی نے کہا کہ کسی ضرورت مند کو بلا جھجک اپنا خون عطیہ کرنا خوش قسمتی کی بات ہے، خواتین جسمانی طور پر مردوں کے مقابلے کمزور ہوتی ہیں ایسے میں خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ آگے آئیں اور عکس کے خون عطیہ کیمپ میں خون کا عطیہ دیں ۔ خون کے عطیہ کیمپ کی اہم بات یہ تھی کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور لڑکیوں نے بھی پرجوش انداز میں خون کا عطیہ دیا ۔ بلاک پرمکھ منیش کمار عرف منا، بی جے پی نارتھ کی سٹی صدر سنیتا کماری، ایڈوکیٹ آصف کریم، بی آئی پی کے ریاستی نائب صدر للو چودھری کے ساتھ کئی صحافیوں اور دیگر عہدیداروں اور ابھینو کلا سنگم کے ارکان نے بھی خون کا عطیہ دیا ۔ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر مہمانوں اور تنظیم کے ممبران کی جانب سے شجر کاری بھی کی گئی اور لوگوں کو درخت لگانے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر بار کونسل کے صدر منوج اگیانی کو ابھینو کلا سنگم کے اراکین نے شال، بکے اور پھولوں کا گلدستہ دیکر انھیں اعزاز دیا گیا، بار کونسل کے صدر نے بھی ابھینو کلا سنگم کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ کیمپ میں شراکت دار تنظیم این ایم سی ایچ کے پبلک ریلیشن آفیسر بھوپیندر نارائن سنگھ، ڈاکٹر ساون کمار، پردیپ کمار، امیت کمار، لال جی کمار، وشوجیت کمار سنگھ، پربھاکر سنگھ، ویشنو چت، سمیر رنجن راہل، ہریشور ستیارتھی، نند کشور پانڈے وغیرہ موجود تھے ۔ عکس کے صدر کملیش کمار سنگھ، سکریٹری ونئے مشرا، ڈائرکٹر کوشلندر کشواہا، خزانچی شیو پرساد گپتا، نائب صدر اوم جی یادو، جنرل سکریٹری پروفیسر رندھیر سنہا، میڈیا انچارج اندرا کمار باگھا، سنجئے یادو، شمبھو گپتا، سنجئے عرف نیلو، مکل منشور، سانبھو، منڈی وغیرہم نے مہمانوں کو گلدستہ دیکر عزت افزائی کی ۔ خون کے عطیہ دینے والوں کو سرٹیفکیٹ اور گلاب کے پھولوں سے بھی نوازا گیا ۔