ہندوستان اپنے تحقیقی اور ترقیاتی بجٹ کو 5.1 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرے گا

تاثیر 30 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 30 جون: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں آپریشن ‘ سندور’ کے دوران پاکستان کے ساتھ فضائی تصادم کے بعد اگلے مالی سال میں ہندوستان کا دفاعی بجٹ 60 ہزار کروڑ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت اگلے پانچ سالوں میں اپنے دفاعی بجٹ کا 10 فیصد ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے لیے مختص کرے گا جو کہ فی الحال صرف 5.1 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان 2047 تک دنیا کا تیسرا سب سے بڑا دفاعی بجٹ رکھنے والا ملک بن جائے گا۔
کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) اور عالمی کنسلٹنسی فرم کے پی ایم جی کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کا دفاعی بجٹ 2024-25 میں 6.8 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر 2047 تک 31.7 لاکھ کروڑ روپے ہونے کی امید ہے۔ اس سے ہندوستان کی دفاعی پیداوار میں بھی مضبوط اضافہ ہوگا۔