ایئر انڈیا کے تباہ ہونے والے طیارے کے بلیک باکس کی تحقیقات جاری: وزارت

تاثیر 26 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 26 جون: شہری ہوا بازی کی وزارت نے ایئر انڈیا حادثے کے بعد ملے بلیک باکس کی جانچ سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ 24 جون کو کریش پروٹیکشن ماڈیول (سی پی ایم) کو سامنے والے بلیک باکس سے بحفاظت ہٹا دیا گیا تھا، 25 جون کو میموری ماڈیول تک کامیابی سے رسائی حاصل کی گئی تھی اور اس کا ڈیٹا اے اے آئی بی لیب میں ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔سی وی آر اور ایف ڈی آر ڈیٹا کا تجزیہ جاری ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبر AI-171 کے بلیک باکس ڈیٹا کا تجزیہ ابھی جاری ہے۔ کاک پٹ وائس ریکارڈر (سی وی آر) اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر (ایف ڈی آر) دونوں برآمد ہوئے، انہیں دہلی لے جایا گیا ہے اور ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) لیبارٹری میں ڈیٹا کا تجزیہ جاری ہے۔ وزارت نے کہا کہ ٹیم کی سربراہی اے اے آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل کر رہے ہیں۔