تاثیر 15 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
تل ابیب (اسرائیل)/تہران (ایران)، 14 جون: اسرائیل کے حملے کے انتقام کی آگ میں جلتے ہوئے ایران نے دشمن کو دن میں تارے دیکھنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایران نے جمعہ کی شب سے ہفتہ کی صبح تک بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے چاروں طرف سے حملہ کیا۔ اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجتے ہی لاکھوں لوگ محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ کہاں جائیں۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ ہمارے لڑاکا طیارے، ڈرون اور بیلسٹک میزائل ایران کے آسمان کو دھوئیں میں بدلنے کے لیے تیار ہیں۔
تہران ٹائمز اخبار کی خبر کے مطابق ایرانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے کئی ڈرون نے اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد اس نے پانچ بار بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔ اس سے فلسطین میں اسرائیلی مقامات پر انسانی سرگرمیاں ٹھپ ہو گئیں۔ اب وہاں تباہی کے بڑے نشان ہیں۔ ایرانی حملوں کے درمیان اسرائیل میں الارم کے سائرن آدھی رات سے صبح تک بجتے رہے۔ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا کہ کم از کم 150 اسرائیلی فوجی اور انٹیلی جنس مقامات کے ساتھ ساتھ ہتھیاروں کی تیاری کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔