تاثیر 15 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ (فضا امام) علی نگر بلاک ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ چار دنوں سے جاری رہے بچوں کے پروگراموں میں مختلف خاندانوں کے اسکولی بچوں نے “یونین آف بیئنگ جینیس” نامی ایک تنظیم قائم کر اس کے تحت کھیلوں کے مقابلے، تقریری مقابلہ، مختلف موضوعات پر ڈیبیٹ اور فاسٹ فوڈ و ڈرنکس کے اسٹال وغیرہ الگ الگ تاریخوں میں منعقد کیا جس میں تقریر اور ڈیبیٹ میں طلاق ثلاثہ،وقف ترمیمی بل،عزرائل کی بربریت و انسان کشی،عید الاضحٰی کی اہمیت اور کنسٹیچیوشن آف انڈیا وغیرہ کے موضوعات نے پروگرام کو بیحد دلکش بنا دیا اس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سبکدوش ڈی ڈی او جناب فیاض الرحمن کو مدعو کیا گیا تھا جب کہ فیصل کے پینل میں ماسٹر شاہد الاسلام اور منظر جلیل حسن شامل تھے تمام پروگراموں کی نظامت ڈاکٹر ذیشان الاسلام ندوی نے کی تقریب کے کبڈی مقابلے میں عریشہ فریدی اور ان کی ٹیم نے اول مقام حاصل کیا،رَسی کشی کے مقابلے میں توسیف الدین اور اس کی ٹیم اول رہی، چھوٹی بچیوں کی رَسی کشی کے مقابلے میں دانیہ انعم اور اس کی پوری ٹیم اول نمبر پر رہی،کرکٹ میچ میں مشاویز فریدی کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی،مباحثے کے مقابلے میں ماہین اور منزہ کی جوڑی اول،شازان اور حاشر کی جوڑی دوم،جبکہ عفیف الدین اور زنیرا فریدی کی جوڑی سوم مقام پر رہی تقریری مقابلے کے گروپ “اے” میں العشبہ جبیں اول، عینہ حسن دوم، اور مدیحہ شازمہ سوم مقام پر رہیں، جبکہ گروپ “بی” میں اریز حسن اول،اشمر فریدی دوم، اور انابیہ حسن سوم نمبر پر رہیں۔ جمعہ کی شب انعامات کی تقسیم کی تقریب میں مہمانِ خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی یہ مثبت سوچ اور عمدہ کارکردگی یقیناً بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہے جو انہیں مستقبل میں بہت آگے لے جائے گی صدارت کر رہے دون انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مجاہد الاسلام نے بھی بچوں سے خطاب کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا مہمانوں نے اپنی جانب سے بچوں کو اسٹیشنری اور دیگر تحائف پیش کیے جس سے بچوں کا حوصلہ مزید بلند ہوا.