تاثیر 21 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
تہران (ایران)، 21 جون : اسرائیل نے ایرانی شہر قم پر حملہ کیا ہے۔ قم کو ایران کا مقدس ترین شہر مانا جاتا ہے۔ ایران کا طاقتور فردو ایندھن کی افزودگی کا پلانٹ قم میں ایک پہاڑ کے نیچے واقع ہے۔ اسرائیلی شہر قم میں رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی نیوز چینل سی این این نے ایران کے سرکاری میڈیا کی ایک رپورٹ کے حوالے سے یہ خبر نشر کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز وسطی ایرانی شہر قم میں ایک رہائشی عمارت پر حملے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔ عمارت کی چوتھی منزل پر حملے کی اطلاع اس کے فوراً بعد دی گئی جب اسرائیل کی دفاعی افواج نے کہا کہ اس نے ایران میں حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی ہے۔