تاثیر 21 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
وشاکھاپٹنم (آندھرا پردیش)، 21 جون:۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں یوگا کے بین الاقوامی دن پر منعقدہ قومی تقریب میں دنیا کے تمام لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آج 11ویں بار پوری دنیا مل کر یوگا کر رہی ہے۔ یوگا کا سیدھا مطلب جڑنا ہے۔ یہ دیکھنا خوشگوار ہے کہ یوگا نے پوری دنیا کو کس طرح جوڑا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’مجھے فخر محسوس ہوتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے دیویانگ دوست یوگا شاستر کا مطالعہ کرتے ہیں، سائنسدان خلا میں یوگا کرتے ہیںاورگاوں- گاوں نوجوان دوست یوگا اولمپیاڈ میں حصہ لیتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’وشاکھاپٹنم شہر فطرت اور ترقی دونوں کا سنگم ہے۔ دو کروڑ سے زیادہ لوگ یوگاندرا مہم سے جڑے ہوئے ہیں۔ لوگوں کی شراکت کا یہ جذبہ وکست بھارت کی بنیادی بنیاد ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’دنیا میں یوگا کی تشہیر کے لیے ہندوستان جدید تحقیق کے ذریعے یوگا کی سائنس کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔ ملک کے بڑے طبی ادارے یوگا پر تحقیق میں مصروف ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ یوگا کی سائنسی نوعیت کو جدید طبی نظام میں جگہ ملے‘‘۔ وزیر اعظم مودی فی الحال وشاکھاپٹنم سے قومی پروگرام کی قیادت کر رہے ہیں۔