تاثیر 26 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بشنو پور (منی پور)، 25 جون : منی پور میں سیکورٹی فورسز کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب انہوں نے کالعدم عسکریت پسند تنظیم کانگلیپک کمیونسٹ پارٹی (پیپلز وار گروپ) کے ایک کیڈر کو گرفتار کرلیا۔ اس خفیہ اطلاع کے بعد حساس علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ تیرتی جھونپڑیوں کو زیر زمین عسکریت پسندوں کے لیے عارضی پناہ گاہوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔پولیس ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ گرفتار جنگجو کی شناخت متم منوچا سنگھ عرف کھلکپا (44) کے طور پر کی گئی ہے جو ترونگلاوبی مکھا لیکئی کا رہنے والا ہے۔ اسے بشنو پور ضلع کے کیبل لامجاو پولیس اسٹیشن کے تحت چمپو کھنگ پوک علاقے کے قریب لوکتک جھیل میں تیرتی جھونپڑی سے پکڑا گیا۔ اس کے پاس سے ایک 9 ایم ایم پستول، ایک میگزین اور 9 ایم ایم کے دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ کمبل، گیس کے چولہے، ٹیبل پنکھے، پریشر کوکر اور برتن جیسی اشیاء برآمد ہوئیں جو طویل مدتی قبضے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے ان جھونپڑیوں کو مسمار کردیا ہے۔