احمد آباد طیارہ حادثہ… آنجہانی وجے روپانی کے خاندان کا بڑا حصہ کولکاتا میں مقیم ہے

تاثیر 15 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 14 جون:احمد آباد طیارہ حادثے میں جمعرات کو گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی بے وقت اور المناک موت نے نہ صرف سیاسی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ کولکاتا میں ان کے خاندان کو بھی گہرے سوگ میں ڈوب گیا۔ جب یہ افسوسناک خبر کولکاتا کے بھوانی پور کے رہائشی وپل روپانی تک پہنچی تو یہ ان کے لیے ذاتی سانحہ بن گیا۔ ستر سالہ وپل روپانی وجے روپانی کے چچازاد بھائی ہیں۔ وپل روپانی نے کہا، ’’میں نے اپنا سرپرست کھو دیا، وہ ہر خوشی اور غم میں ہمارے ساتھ کھڑے رہتے تھے، انہوں نے ہمیں کبھی پرایانہیں سمجھا۔‘‘