تاثیر 15 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 14 جون: منی پور پولیس اور مرکزی نیم فوجی دستوں نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی ہے اور بھاری مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔ خصوصی انٹیلی جنس کی بنیاد پر، منی پور پولیس، سینٹرل پیرا ملٹری فورسز (سی اے پی ایف)، انڈین آرمی اور آسام رائفلز کی مشترکہ ٹیموں نے وادی کے پانچ اضلاع کے مضافات میں بیک وقت چھاپے مارے۔
اس کاروائی میں کل 328 ہتھیار برآمد کیے گئے جن میں 151 ایس ایل آر، 65 انساس رائفلیں، 73 دیگر اقسام کی رائفلیں، 5 کاربائن گن، 2 ایم پی-5 بندوقیں اور کئی دیگر مہلک ہتھیار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے 10 دستی بم، 7 ڈیٹونیٹرز، لیتھوڈ بم اور میگزینز بھی برآمد کیے ہیں جن میں بڑی مقدار میں زندہ کارتوس شامل ہیں۔
منی پور پولیس کے اے ڈی جی پی نے کہا کہ 13-14 جون کی درمیانی شب شروع کی گئی تلاشی مہم میں پانچ اضلاع کے مضافات سے یہ ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیار اور آلات جیسے ایس ایل آر، 5 رائفلیں، مارٹر اور فلیئر گنز شامل ہیں جو اس خفیہ ہتھیاروں کی سنگینی اور خطرناک نوعیت کو ظاہر کرتے ہیں۔