تاثیر 21 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 21 جون: مراٹھی فلموں کے اداکار تشار گھاڑیگاؤںکر (32) نے جمعہ کی رات دیر گئے اپنی بھنڈوپ رہائش گاہ پر خودکشی کرلی۔ پولیس نے تشار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تشار نے کام نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہو کر یہ قدم اٹھایا۔
چلو ہوا آنے دو (چلا ہوا یہ دیا) سے شہرت یافتہ اداکار انکور وڈھے نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرکے تشار گھاڑیگاؤںکرکی موت کی خبر شیئر کی۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا، ”کیوں دوست؟ کس کے لیے؟ کام آتا ہے اور جاتا ہے! ہمیں راستہ تلاش کرنا چاہیے لیکن خودکشی کوئی راستہ نہیں ہے! میں مانتا ہوں کہ موجودہ حالات عجیب ہیں لیکن یہ فیصلہ نہیں لیا جا سکتا۔ تشار گھاڑیگاؤںکر، اگر آپ ہار گئے تو ہم سب ہار جائیں گے۔’