تاثیر 21 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نوادہ، 21 جون: بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر ہفتہ کے روز نوادہ شہر سمیت ضلع کے مختلف حصوں میں یوگا کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ نوادہ کے ہریش چندر اسٹیڈیم میدان میں منعقدہ یوگا کیمپ میں ایم پی وویک ٹھاکر اور دیگر کئی معززین نے شرکت کی۔بارانوال سیوا سدن میں پتنجلی یوگا پیٹھ کی جانب سے یوگا کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں سماجی کارکنوں نے یوگا کو پھیلانے کا عہد لیا۔ کواکول میں یوگا کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جنوبی بہار گرامین بینک کے علاقائی دفتر میں یوگا کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور یوگا کو پھیلانے کا عہد لیا گیا۔ یہاں رجولی میں بین الاقوامی یویوم گا کے موقع پر ہفتہ کے روز رجولی بلاک کے سنگت احاطے میں پتنجلی یوگا سمیتی کی جانب سے یوگا کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں مقامی کارکنوں اور یوگا سے محبت کرنے والوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
یوگا ٹیچر شیو نارائن نے وہاں موجود لوگوں کو مختلف یوگاسن، پرانایام کے طریقے سکھائے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا نہ صرف جسم کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ ذہنی سکون اور روحانی طاقت بھی فراہم کرتا ہے۔ کیمپ میں درجنوں مرد و خواتین نے شرکت کی اور یوگا کو باقاعدگی سے اپنی زندگی کا حصہ بنانے کا عہد کیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیمپ کے ذریعے معاشرے میں صحت کے حوالے سے شعور کو بڑھایا جا رہا ہے۔ رجولی کی پتنجلی یوگا سمیتی کے ممبران نے اس پروگرام کا کامیابی سے انعقاد کیا۔