منی پور میں شدت پسند گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

تاثیر 22 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 22 جون: منی پور میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس کارروائی میں ایک جنگجو کو گرفتار کیا گیا ہے اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات ضبط کئے گئے ہیں۔
کالعدم تنظیم کنگلیپک کمیونسٹ پارٹی (پیپلز وار گروپ) کے کیڈر ینگلیم سدانند سنگھ (26) کو ضلع امپھال کے مایانگ امپھال پولیس اسٹیشن ممنگ تھونکھونگ علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ وہ مایانگ امپھال پولیس اسٹیشن وانگکھائی لیکائی کا رہنے والا ہے۔ اس کے پاس سے بغیر رجسٹریشن نمبر کے ایک موٹر سائیکل، سم کے ساتھ موبائل فون اور کے سی پی (پی ڈبلیو جی) کے 19 ڈیمانڈ لیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتاری کے بعد مختلف حساس علاقوں میں مربوط سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
سیکورٹی فورسز نے امپھال مشرقی ضلع کے یانگانگ پوکپی تھانہ علاقے کے تحت میوفنگ-سناسبی پہاڑی علاقے سے ایک بائی پوڈ ماونٹیڈ، 303 رائفل، سات لائیو راؤنڈ، دو ہیوی کیلیبر مارٹر، 20 مارٹر بم، دو برمی آئی ای ڈیز، چار باوفینگ ریڈیو سیٹ، تین زندہ کارتوسوں کے ساتھ ایک پستول، 7.62 ایم ایم کے 20 راؤنڈ، سات نمبر 36 او فائیو گرینڈ، سات نمبر 36 ہینڈ گرینڈ، نمبر 8۔ دو بلٹ پروف جیکٹس (ایک پلیٹ کے ساتھ)، ایک ہیلمٹ، ایک پاؤچ اور جنگل کے جوتے کا ایک جوڑا برآمد کیا ہے۔