وزیر پرویش صاحب سنگھ نے دریا گنج میں واٹر اے ٹی ایم کا افتتاح کیا

تاثیر 12 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 جون : دہلی حکومت کے تعمیرات عامہ اور پانی کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے بدھ کو دریا گنج کے سروودیا کنیا ودیالیہ میں “مفت خالص پانی کی سروس” کا افتتاح کیا۔ یہ سہولت روزانہ سینکڑوں طالبات اور مقامی رہائشیوں کو مفت، صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کرے گی۔ یہ قدم ہیٹ ایکشن پلان 2025 کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
اس موقع پر پرویش صاحب سنگھ نے اعلان کیا کہ حکومت اگلے سال تک اسکولوں اور بڑے عوامی مقامات پر تقریباً 1000 جل اے ٹی ایم لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے روزانہ 8 سے 10 لاکھ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ یہ صرف پانی کی سہولت نہیں ہے بلکہ زندگی، صحت اور عوامی خدمت کو عزت دینے کی پہل ہے۔ یہ اسکیم گرمی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں بالخصوص یومیہ اجرت والے مزدوروں، طلباء اور راہگیروں تک صاف پانی کی رسائی کو یقینی بناتی ہے۔