بہار کے سارن میں پک اپ گاڑی پلٹی، خاتون سمیت چھ افراد کی موت

تاثیر 16 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 16 جون:بہار کے سارن ضلع کے نیاگاوں تھانہ کے تحت واجد پور گاوں کے قریب پیر کی صبح ایک پک اپ گاڑی الٹنے سے ایک خاتون سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پک اپ میں 35 سے 40 لوگ سوار تھے۔پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی دیگھواڑہ سے مکئی لوڈ کرکے حاجی پور کی طرف جارہی تھی۔ اسی دوران واجد پور کے قریب پک اپ کا پہیہ پھٹنے سے گاڑی پلٹ گئی۔ اس میں چھ افراد کی موت ہو گئی، جب کہ کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو سب ڈویڑنل اسپتال سون پور اور حاجی پور صدر اسپتال بھیجا گیا۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مہلوکین کی شناخت بادل کمار 18 سال ولد سورن پاسوان، اوہیلا دیوی شوپر بھگوان مانجھی، لکشمی دیوی 55 سال شوہر یوگیندر بھگت ، گولو کمار 18 سال ولد کشوری رام، اروند کمار 16 سال ولد ارون رام، پھولمتی دیوی شوہر چندیش دیشوررام کے طور پر ہوئی ہے۔