وزیراعظم مودی نے احمد آباد میں طیارہ حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا، زخمیوں سے ملنے اسپتال پہنچے

تاثیر 14 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

احمد آباد، 13 جون : وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح طیارہ حادثہ کی جگہ کا معائنہ کرنے یہاں پہنچے۔ یہاں سے وہ زخمیوں سے ملنے سول اسپتال بھی گئے۔ تقریباً 10 متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے بات کی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اس دوران خاص طور پر جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھوی بھی وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہیں۔ یہ طیارہ حادثہ کل دوپہر کو پیش آیا۔حادثے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کل یہاں پہنچے تھے۔ جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کی شناخت کے لیے 1000 سے زائد ڈی این اے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ گجرات میں اتنی بڑی تعداد میں ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بی جے میڈیکل میں زیر تعلیم چار ڈاکٹروں راکیش دیوڈا (سیکنڈ ایئر)، آرین راجپوت (فرسٹ ایئر)، مناو بھدو (فرسٹ ایئر)، جئے پرکاش چودھری (سیکنڈ ایئر) طیارہ حادثہ کی جگہ کے قریب ایک ہاسٹل میں رہنے والے کی موت ہو گئی ہے۔ میڈیکل کے دو طالب علم بھاویش سہتا اور آشیش مینا لاپتہ ہیں۔