نالندہ: پنہسہ گاؤں میں رضی احمد کا گولی مار کر قتل

تاثیر 20 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف20 جون(محمد دانش)نالندہ تھانہ حلقہ کے پنہسہ گاؤں میں جمعرات کی شام اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب نامعلوم بدمعاشوں نے مسجد کے نزدیک ایک مقامی شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مقتول کی شناخت 45 سالہ رضی احمد کے طور پر کی گئی ہے، جو اسی گاؤں کے رہائشی تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق، بدمعاشوں نے رضی احمد پر چار گولیاں برسائیں، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا۔ راجگیر کے ڈی ایس پی معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں اور قاتلوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔