تاثیر 1 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گوہاٹی، یکم جون : آسام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی شدید بارش اور آسام کے بڑائیگرام-دلبچھیڑا سیکشن میں پٹریوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے کئی ٹرینیں منسوخ اور کئی ٹرینوں کا رخ جزوی طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔شمال مشرقی سرحدی ریلوے (این ایف آر) کے سی پی آر او کپنجل کشور شرما نے اتوار کو کہا کہ منسوخ کی گئی ٹرینوں میں سے 55688 سلچر-دلبچھیڑا 2 اور 3 جون کو منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جب کہ ٹرین نمبر 55687 دْلبچھیڑا-سلچر یکم اور 4 جون کو منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح 2 اور 3 جون کو ٹرین نمبر 55690/55689 بدر پور۔دْلبچھیڑا بدرپور کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ٹرین نمبر 15617/15618 گوہاٹی-دْلبچھیڑا-گوہاٹی مختصر مدت کے لیے مختصر طور پر برائیگرام سے چلائی جائے گی، اور 3 جون تک برائیگرام اور دْلبچھیڑا کے درمیان منسوخ رہے گی۔