تاثیر 27 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہوڑہ: اسلامی سال نو کے موقع پر یہاں ہوڑہ ضلع کے گھسڑی بازار میں لوگوں میں شربت کی تقسیم کی گئی۔ سماجی شخصیت جناب بدر الدجی انصاری اورانکے ساتھیوں کی مدد سے یہاں جمعہ کی نماز کے بعد ہر آنے جانے والوں کو شربت پلائی گئی ۔اس پروگرام کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں سکھ، ہندو مسلم سمیت تمام ذات اور مذہب کے لوگوں نے حصہ لیا۔یہاں ہر سال اسلامی سال نو کے موقع پر اس طرح کے پروگرام کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی لوگوں کو شربت پلائی گئی۔علاقے کی دوسری بڑی خوبی یہ ہے کہ یہاں ہندو مسلما ن ا ور سکھ آپس میں مل کر ہر تہوار مناتے ہیں۔ ا س پروگرام کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر دلجیت سنگھ، پردیپ شرما ، ڈاکٹر سیم اختر، نعت خوان جناب پرویز حبیبی اور دیگر معزز حضرات نے حصہ لیا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں جناب اشرف علی، جناب فیروز انصاری، جناب سمیت سنگھ جناب بکاش ہیلا، جناب پردیپ شرما جناب ڈاکٹر سلیم اختر صاحب نعت خواں جناب پرویز حبیبی صاحب اور دیگر معزز حضرات شامل تھے پروگرام کو کامیاب بنانے میں جناب اشرف علی جناب فیروز انصاری جناب وسیم اختر جناب سمیت سنگھ جناب بیکاس حیلا نے اہم کردار ادا کیا۔