تاثیر 14 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ایس ایس پی اور سٹی ایس پی نے جائے حادثہ کا کیا معائنہ
صرافہ تاجر کو گولی مارنے معاملے میں بائک سوار چھ نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف ایف آئی آر درج
سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)مقامی تھانہ حلقہ کے نگر پنچایت بھرواڑہ میں جمعرات کی رات صرافہ تاجر سریش ٹھاکر کو بدمعاشوں کے ذریعہ گولی مار کر زخمی کر لوٹ پاٹ معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دکاندار سریش ٹھاکر کے بیٹے ششی کمار ٹھاکر نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ نامعلوم بدمعاشوں نے دکان میں گھس کر لوٹ پاٹ کی اور منہ میں گولی مار کر پستول کے بٹ سے پیشانی پر حملہ کیا جسکے بعد سنگھواڑہ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد دربھنگہ میں علاج چل رہا ہے۔ بدمعاش دکان میں رکھا ایک عدد پازیب سریش جیولرس نامی بیگ سے ایک عدد چاندی کی انگوٹھی لوٹ کر فرار ہوگئے دریں اثنا، واقعہ کی رات سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگوناتھ ریڈی جلا ریڈی، سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار، ڈی ایس پی صدر 2 جیوتی کماری نے جائے واردات کا معائنہ کر ایس ایس پی نے اس واقعہ کو جلد بے نقاب کرنے کے لیے ڈی ایس پی کی قیادت میں ایک ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی ہے اور انہیں مختلف ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ ٹیکنیکل اور ایف ایس ایل ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ہے اسٹیبلشمنٹ اور قریبی علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ موبائل ڈمپنگ کے ذریعے مجرم کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ نجی اسپتال میں زیر علاج صرافہ تاجر سریش ٹھاکر کے بھائی وجے ٹھاکر نے بتایا ہے کہ ان کے جبڑے میں پھنسی پستول کی گولی ڈاکٹر نے آپریشن کے بعد نکال دیا ہے۔ منہ میں گولی لگنے کی وجہ سے اسے بات کرنے میں دشواری ہو رہی ہے دریں اثناء تفتیش میں مصروف پولیس نے واردات کے وقت دکان پر موجود خاتون گاہک کا بیان قلمبند کر لیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ جب موٹر سائیکل سوار بدمعاش نے زیورات کی لوٹ کے دوران لاکر کی چابی مانگنے پر احتجاج کیا تو اس نے گولی چلا دی۔ اسے محض اتفاق کہیں کہ گولی پیشانی پر نہیں لگی ورنہ کوئی بڑا واقعہ رونما ہو سکتا تھا۔ تھانہ انچارج رنجیت چودھری نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تفتیش کی جا رہی ہے، جلد ہی واقعے کا پردہ فاش کر دیا جائے گا