شولاپور میں میفیڈرون ضبط کیے جانے کے بعد، یو اے ای سے مطلوب ملزم گرفتار

تاثیر 15 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 14 جون :ممبئی پولیس نے شولاپور کی ایک فیکٹری سے 256 کروڑ روپے مالیت کی میفیڈرون (ایم ڈی) ضبط کرنے کا ایک بڑا آپریشن مکمل کیا تھا۔جس کیبعد سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے اس کیس میں مطلوب ملزم طاہر سلیم ڈولا کو ریڈ کارنر نوٹس کے بعد متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر کے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واپس لایا ہے، جو ابوظہبی میں نیشنل سینٹرل بیورو کے تعاون سے ممکن ہوا۔
کرائم برانچ نے 15 فروری 2024 کو کرلا میں 641 گرام ایم ڈی کے ساتھ ایک خاتون کی گرفتاری کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا، جس کے بعد متعدد چھاپے مارے گئے اور میرا روڈ سے تین کلوگرام ایم ڈی ضبط کی گئی۔ کاواتھیمہانکل تعلقہ میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر 126 کلوگرام ایم ڈی برآمد کی گئی۔ ان کارروائیوں میں گیارہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے تین گرفتاریاں گجرات میں ہوئیں۔ ملزم ڈولا مبینہ طور پر بیرون ملک سے سولاپور فیکٹری کا انتظام کر رہا تھا، جس کی وجہ سے ممبئی پولیس نے انٹرپول سے مدد طلب کی۔