بھارت نیپال سرحدی رابطہ اجلاس ہوئی اختتام پذیر

تاثیر 15 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سیتامڑھی (مظفر عالم)
 نیپال کے سرلاہی ضلع میں ہندوستان-نیپال ضلعی سرحدی رابطہ کمیٹی کی  اہم اجلاس کا انعقاد خوشگوار ماحول میں کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع مجسٹریٹ سیتامڑھی رچی پانڈے، پولیس سپرنٹنڈنٹ  امیت رنجن، ڈی ڈی سی اور ایڈیشنل کلکٹر سیتامڑھی کے علاوہ سیتامڑھی ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران اور نیپال کے مہوتری، سرلاہی اور روہت اضلاع کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے اہم نکات:
شراب اور منشیات کی سمگلنگ کو مکمل طور پر روکنے کے لیے جامع بحث:
اسلحے، انسانی سمگلنگ اور ممنوعہ منشیات کی روک تھام پر باہمی اتفاق:
دونوں ممالک کے حکام کے درمیان معلومات کے تبادلے پر زور:
سرحدی پولیس فورسز کے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق:
ضلع مجسٹریٹ رچی پانڈے نے اجلاس میں کہا۔”سرحدی اضلاع کے حکام کو باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ اس طرح کی ملاقاتیں اعتماد اور ہم آہنگی کو مضبوط کرتی ہیں اور سرحدی علاقوں کی سیکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر کرتی ہیں۔” نیپال کے حکام نے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے میں سیتامڑھی انتظامیہ کے تعاون کی بھی تعریف کی۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک کے حکام کو یادگاری نشانات سے نوازا گیا۔ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں میں امن، سلامتی اور تعاون کی جانب ایک مضبوط اقدام ہے۔