چھپرہ میں خوفناک حادثہ

تاثیر 30 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ،30جون:بہار کے چھپرہ میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جہاں بنیا پور سے چھپرہ جا رہی مسافر بس نینی امدھا گاوں کے قریب امدھا فور لین پر بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 17 کا چھپرہ صدر اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ساتھ ہی 4 لوگوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے پٹنہ ریفر کیا گیا ہے۔
بس الٹ گئی اور مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی لوگ بس کے اندر پھنس گئے۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر زخمیوں کو بس سے باہر نکال کر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی مفصل تھانہ سمیت قریبی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے چھپرہ صدر اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں 17 زخمی زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق چار زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں بہتر علاج کے لیے پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (پی ایم سی ایچ) ریفر کر دیا گیا ہے۔