ہاکی انڈیا چمپئن شپ کے لیے 14 جون کو ٹرائلز

تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 03 جون: 15ویں ہاکی انڈیا سب جونیئر اور جونیئر ویمن نیشنل ہاکی چمپئن شپ کے لیے جھارکھنڈ کی خواتین ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائل 14 جون کو ہوگا۔ منگل کو موصولہ اطلاع کے مطابق یہ ٹرائل صبح 8 بجے سے مرنگ گومکے جے پال سنگھ منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم، مورآبادی میں ہوگا۔
سب جونیئر کیٹیگری کے لیے یکم جنوری 2009 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی اہل ہوں گے جب کہ جونیئر کیٹیگری کے لیے یکم جنوری 2006 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کے لیے اہلیت طے کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ 3 سے 14 جولائی تک رانچی میں منعقد ہوگی۔