تاثیر 20 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پریاگ راج، 20 جون: خلد آباد تھانہ علاقے کے اٹالہ کے قریب جمعہ کی صبح پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے ساتھ تصادم ہوا۔ تصادم میں موٹر سائیکل سوار ایک بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ جانکاری ڈپٹی کمشنر پولیس سٹی ابھیشیک بھارتی نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی بدمعاش سے جب پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنا نام عبداللہ بتایا۔ وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ جبکہ اس کے گرفتار ساتھی نے اپنا نام بھانو پرتاپ بتایا۔ پولیس ٹیم نے اس کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، پستول اور کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔