تاثیر 22 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 22 جون: حکومت (بی جے پی) کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس حکومت میں اگر کسی کو سب سے زیادہ ظلم اور ناانصافی کا سامنا ہے تو وہ خواتین ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں خواتین اور بیٹیوں کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ ماحول بنایا گیا ہے۔ جھوٹے وعدوں کی وجہ سے خواتین بی جے پی سے دوری بنا رہی ہیں۔ یہ زبانی حملہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اتوار کو بی جے پی حکومت پر کیا۔ وہ پارٹی ہیڈکوارٹر میں مہیلا سبھا کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے خطاب کررہے تھے۔
دراصل، 2027 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے خواتین کو ہراساں کرنے اور اس سے متعلق مسائل پر بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پنشن اسکیم جو ہماری حکومت میں شروع ہوئی تھی، اسی اسکیم کو بی جے پی اور دیگر پارٹیوں نے نافذ کیا اور انہوں نے حکومت بنائی۔ اس بار جب اتر پردیش میں سماج وادی کی حکومت بنے گی تو غریب خواتین کو 3000 روپے پنشن دینے کا کام کیا جائے گا۔