وزیر اعلیٰ نے باپو ٹاور میں نو تعمیر شدہ انتظامی دفتر کا افتتاح کیا

تاثیر 4 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 04 جولائی: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کے روز گرڈنی باغ واقع باپو ٹاور کی چھٹی منزل پر نو تعمیر شدہ انتظامی دفتر کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے باپو ٹاور کا معائنہ کیا اور اس دوران وہاں کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔
معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش نے باپو ٹاور کے گراؤنڈ فلور پر بنے اورینٹیشن ہال کو بھی دیکھا۔ وہ باپو ٹاور کی گراؤنڈ فلور، تیسری منزل اور پانچویں منزل پر گئے اور مختلف گیلریوں میں نمائش کا مشاہدہ کیا۔ نوتعمیر شدہ باپو ٹاور کی مختلف منزلوں اور 5 ریمپ کے معائنہ کے دوران بلڈنگ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری کمار روی نے وزیر اعلیٰ کو گاندھی جی کی زندگی سے متعلق مورل، کٹ آؤٹ، اسکرین پروجیکٹ وغیرہ کے ذریعے نمائش کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔