سی پی آئی (ایم ایل) نے گوپال کھیمکا قتل معاملہ پر مرکزی اور ریاستی حکومت کو گھیرا، 9 جولائی کو کیا احتجاج کا اعلان

تاثیر 6 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،06جون):سی پی آئی (ایم ایل) کے رکن پارلیمنٹ سداما پرساد نے گوپال کھیمکا قتل معاملے میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس قتل کے واقعہ کو لے کر بہار حکومت اور مرکزی حکومت دونوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں مجرموں کو سرکاری تحفظ مل رہا ہے، عام لوگ محفوظ ہیں۔
سداما پرساد نے الزام لگایا کہ بہار میں مجرم کھلے عام تباہی پھیلا رہے ہیں۔ ریاستی حکومت انہیں تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی بے عملی کی وجہ سے عام لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ ایم پی سداما پرساد نے اعلان کیا ہے کہ اگر اس معاملے میں فوری کارروائی نہیں کی گئی تو سی پی آئی (ایم ایل) پارٹی 9 جولائی کو ریاست گیر احتجاج کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام اب خاموش نہیں بیٹھے گی اور سڑکوں پر اتر کر حکومت سے جواب مانگے گی۔