ہندووں کو جوتقسیم کرے گا وہ خود ہی کٹ جائے گا: رام بھدرآچاریہ

تاثیر 6 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 6 جولائی:۔راجدھانی پٹنہ میں اتوار کے روزسناتن مہاکمبھ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رام بھدرآچاریہ نے کہا کہ جو ہندوو?ں کو تقسیم کرے گا وہ خود کٹ جائے گا۔ اس سناتن مہاکمبھ میں ملک بھر سے سنتیں حصہ لے رہے ہیں۔
جگد گرو سوامی رام بھدرآچاریہ نے کہا کہ مجھے اور دھیریندر شاستری کو پٹنہ کے گاندھی میدان آنے سے روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کبھی بھی ہندو مخالف لوگوں کے ہاتھ میں نہیں جائے گا۔ جو ہندوو?ں کو تقسیم کرنا چاہے گا وہ خود کٹ جائے گا۔
اس سناتن مہاکمبھ میں باگیشور پیتھادھیشور بابا دھیندر کرشنا شاستری نے کہا کہ ہم یہاں سیاست کے لیے نہیں بلکہ رام نیتی کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان ہندو قوم بنتا ہے تو اس کی شروعات بہار سے ہوگی اور یہ پہلی ریاست بن جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی مذہب کے خلاف نہیں ہیں۔ وہ بہار میں اسمبلی انتخابات کے بعد پوری ریاست کا دورہ کریں گے۔ وہ 7 نومبر سے 16 نومبر تک دہلی سے ورنداون کا سفر بھی کریں گے۔
پٹنہ میں منعقدہ مہا کمبھ میں دھریندر شاستری نے کہا کہ ”ہندوستان کے ہندو قوم بننے کی شروعات بہار سے ہوگی، اگر ہمارے مذہب پر حملہ ہوا تو ہم جواب دیں گے، بھگوا غزوہ? ہند بہار سے شروع ہو گی، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ترنگے پر چاند چاہتے ہیں لیکن ہم چاند پر ترنگا لہراتا دیکھنا چاہتے ہیں۔”یہ عظیم الشان تقریب بھگوان پرشورام کی جینتی کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔
اس مہا کمبھ میں مذہبی تقریروں اور بھجنوں کے ساتھ سنتوں کے اجتماعات، ہون پوجا اور ویدک جاپ بھی کئے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ سناتن مہا کمبھ 2025 کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد باوقار گاندھی میدان میں کیا جا رہا ہے۔ یہ مہا کمبھ پہلی بار پٹنہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس میں ملک بھر سے سنتوں، مہاتماوں، جگدگوروں اور مہامنڈلیشوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔