وزیر اعظم نے وڈودرہ میں پل گرنے کے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا

تاثیر 9 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 9 جولائی: وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے وڈودرہ ضلع میں پل گرنے کے واقعہ میں لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تعزیتی پیغام بدھ کو وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا گیا۔ پیغام میں لکھا گیا، “وڈودرہ ضلع میں پل گرنے سے جانی نقصان انتہائی افسوسناک ہے۔ جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے ان کے تئیں میری تعزیت ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ زخمی لوگ جلد صحت یاب ہو جائیں۔”
وزیر اعظم نے اس حادثے میں جان گنوانے والے ہر فرد کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (PMNRF) سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو 50 ہزار روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔