تاثیر 3 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام):شہر نشاط کولکتہ (مغربی بنگال) سے تشریف لانے والے دو نامور شاعر جناب حلیم صابر اور رئیس اعظم حیدری کے اعزاز میں ایک باوقار استقبالیہ تقریب وشعری نشست نامور شاعر و ادیب پروفیسر شاکر خلیق (سابق سی، سی، ڈی، سی،متھلا یو نیورسٹی دربھنگہ) کی صدارت میں جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر کے احاطہ میں منعقد کی گئی،پروگرام کا آغاز حافظ محمد عابد حسین کی تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جب کہ نعت پاک عزیزم شہفوز عالم نے بڑی خوبصورت انداز میں پیش کی،اس کے بعد جمیلہ ایجوکیشن سینٹر کے طالب علموں نے استقبالیہ نظم پیش کی،ان مراحل کے بعد مہمانان معظم جناب حلیم صابر اور رئیس اعظم حیدری کا استقبال شال،بکے اور متھلا کی شان وعلامت پاگ ومومنٹو پیش کرکے کیا گیا،استقبالیہ تقریب کی نظامت کرتے ہوۓ ڈاکٹر عبد الودود قاسمی(صدر ضلع اردو ایکشن کمیٹی دربھنگہ )نے دونوں مہمانان کرام کا تفصیل سے تعارف کراتے ہوۓ ان کی گراں قدر علمی وادبی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب حلیم صابر کی شخصیت مختلف الجہات ہے موصوف نظم ونثر دونوں اصناف کے حوالے سے جہان ادب میں ایک منفرد شناخت ومقام رکھتے ہیں ان کی اب تک کتابیں شائع ہوکر مقبول ہو چکی ہیں،اس کے علاوہ آپ استاذ الشعرا ہیں آج بھی کولکتہ کے علاوہ ملک وبیرون ممالک آپ سے مستفید ہونے والے سیکڑوں شعراء وادباہیں،اللہ پاک آپ سے خوب ادب اور فروغ اردو کا کام لے رہا ہے۔ہمارے دوسرے مہمان مکرم صاحب دیوان اور نامور شاعر جناب رئیس اعظم حیدری ہیں جو اردو جگت میں اپنی سچی تعمیری واصلاحی شاعری کی وجہ سے کافی مقبول ہیں،دیوان رئیس اعظم کو دانشوران علم وادب نے خوب سراہا ہے ۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں منتظم اعلی ڈاکٹر عبدالودود قاسمی (صدر شعبہ اردو کنور سنگھ کالج،دربھنگہ) ڈاکٹر محمد سرفراز عالم (اسسٹنٹ پروفیسر گیا کالج گیا )جناب محمد سہیل ظفر (ناظم جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر دربھنگہ اور معروف شاعر مشتاق دربھنگوی نے اہم رول ادا کیا ۔اس استقبالیہ تقریب میں بڑی تعداد میں پروفیسروں کے ساتھ شعراء و ادباء کے علاوہ اردو کے بہی خواہ بھی موجود تھے،حاضرین و سامعین میں پروفیسر ابصار عالم،پروفیسر ڈاکٹر محمد مسرور عالم،پروفیسر محمد سرفراز عالم،پروفیسر محمد صابر علی،پروفیسر ظفر اقبال زیدی،پرو فیسراے،جیلانی،پروفیسر محمد جمشید عالم،ایڈووکیٹ محمد شاہد اطہر،ڈاکٹر محمد وجیہ الحق، ڈاکٹر شاہنواز عالم ، ڈاکٹر غلام محمد انصاری، منظرالحق منظر صدیقی، ڈاکٹر منور راہی، احسان مکرم پوری ،،جنید عالم آوری ، مشتاق اقبال، مفتی افتاب غازی، قاری نسیم اختر قاسمی، ایڈووکیٹ خورشید ربانی ،مولانا عابد حسین،نورالقمر ،شاداب عالم ،شفاعت رحمانی ، وغیرہ کے نام بطور قابل ذکر ہیں،یہ استقبالیہ پروگرام محلہ سراںے ستار خان کے وسط میں واقع جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر میں منعقد ہوئی تھی سینٹر کےناظم ذکر و سکریٹری جناب سہیل ظفر صاحب ائے ہوئے تمام مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا اور تولیہ پھول پہنا کر ان کا استقبال کیا.