تاثیر 4 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 04 جولائی:بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر بہار میں سیاسی ہلچل تیز ہوتی جا رہی ہے۔ بی جے پی ا?ئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں اپنی 100 فیصد جیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ اس انتخابی سال میں وزیر اعظم نریندر مودی مسلسل بہار کا دورہ کر رہے ہیں۔
اس دوران وزیر اعظم مودی ایک بار پھر بہار کا دورہ کرنے والے ہیں۔ 18 جولائی کووزیر اعظم مودی موتیہاری کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم موتیہاری کے تاریخی گاندھی میدان میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ ان کی ا?مد کی تیاریوں کو لے کر ضلع انتظامیہ اور بی جے پی تنظیم دونوں سطحوں پر ہنگامہ ہے۔