تاثیر 4 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نالندہ،04جولائی:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے بہار ریاستی سکریٹری شمیم اختر کو بہار کے نالندہ ضلع کے بہار شریف میں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیان دینے کے الزام میں کی گئی ہے۔ سور سرائے تھانہ انچارج راج منی نے اس کی تصدیق کی ہے۔تھانہ انچارج راج منی کے مطابق شمیم اختر نے فیس بک لائیو کے دوران ایسی زبان استعمال کی جسے ضلعی انتظامیہ نے اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔
بہار شریف کے خاص گنج محلہ کے رہائشی محمد وسیم الدین کا بیٹا شمیم اختر پیشے سے وکیل ہے اور قانون کی تعلیم مکمل کر چکا ہے۔ انہوں نے 2020 میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی ا?ئی)کے ریاستی صدر کے طور پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا، لیکن ہار گئے۔
2023 میں ایس ڈی پی آئی چھوڑ کر اے آئی ایم آئی ایم میں شامل ہوئے اور پارٹی میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ شمیم نے 2022 میں نپور شرما کے متنازعہ بیان کے خلاف بہار شریف میں جلوس کی قیادت بھی کی تھی۔