تاثیر 3 جولائی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی ،3 جولائی :پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت میں تمام پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ کچھ عرصہ قبل ان اکاؤنٹس پر سے پابندی ہٹا دی گئی تھی جس سے ملک کے عوام میں غصہ پایا جاتا تھا۔ آل انڈیا سینے ورکرز ایسوسی ایشن نے بھی اس فیصلے کی تنقید کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا۔ اب ایک بار پھر بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہنگامی جائزہ اجلاس کے بعد بھارتی حکومت نے ایک بار پھر سخت قدم اٹھاتے ہوئے بھارت میں 18 ہزار سے زائد پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ حال ہی میں ماہرہ حسین، ہانیہ عامر اور فواد خان جیسے کئی پاکستانی فنکاروں اور کرکٹرز کے سوشل میڈیا پروفائلز بھارتی صارفین کو نظر آرہے تھے لیکن اب حکومت کے نئے ایکشن کے تحت ان تمام کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بھارت میں دوبارہ بلاک کردیا گیا ہے۔