تاثیر 3 ستمبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ علاقہ کے سمری لال پور روڈ پر سمری پوسٹ آفس چوک کے قریب ٹرک نے بائک سوار کو کچل دیا۔ جس کے سبب موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی واقعہ منگل کی رات کا بتایا جاتا ہے۔ سمری پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔ متوفی کی شناخت 26 سالہ سنجیو کمار ٹھاکر کے طور پر کی گئی ہے جو مظفر پور ضلع کے ہتھوڑی تھانہ علاقہ کے رام پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی اپنے کسی دوست کے رشتہ دار سے ملنے سمری آیا ہوا تھا۔ وہ رات کو موٹر سائیکل پر ایک دوست کے ساتھ پوسٹ آفس چوک کے قریب ایک دکان سے کچھ سامان خرید رہا تھا۔ اس دوران سمری تیلیا پوکھر چوک سے لال پور کی طرف جانے والے ایک بے قابو ٹرک نے اسے کچل دیا۔ جس کی وجہ موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی گاؤں والے نے ڈائل 112 پر پولیس کو اطلاع دی اور سمری پولیس نے ٹرک کا پیچھا کیا لیکن ڈرائیور نے پولیس کی گاڑی کو پیچھے سے آتا دیکھ ٹرک کو رام پورہ میں ہی کھڑا کر فرار ہو گیا معلوم ہو کہ متوفی خاندان کا واحد کمانے والا تھا اس کے تین چھوٹے بچے ہیں۔ ایس ایچ او اروند کمار نے بتایا کہ ٹرک کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ ڈرائیور اور ٹرک مالک کا سراغ لگایا جا رہا ہے

