بنگلہ دیش: جولائی کی بغاوت کے دوران 15 حاضر سروس فوجی افسران کو قتل عام کے الزام میں جیل بھیجا گیا

تاثیر 22 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ڈھاکہ، 22 اکتوبر:بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل-1 (آئی سی ٹی-1) نے آج صبح 15 حاضر سروس فوجی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ان تمام پر جولائی کی بغاوت کے دوران قتل اور دو افراد کو غائب کرنے کا الزام ہے۔ آئی سی ٹی-1 کے حکم کے بعد ان تمام فوجی افسران کو وین میں جیل لے جایا گیا۔ ان فوجی افسران کو سخت سیکورٹی کے درمیان آج صبح تقریباً 7 بجے آئی سی ٹی -1 کے سامنے پیش کیا گیا۔
بنگلہ دیشی اخبار ڈیلی اسٹار کے پورٹل پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان 15 افسران کو پہلے بنگلہ دیشی فوج نے حراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد انہیں آج صبح تقریباً 7 بجے سخت سیکورٹی میں آئی سی ٹی-1 ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا۔ بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی)، ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) اور پولیس کی طرف سے ہیڈ کوارٹر کے ارد گرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔آئی سی ٹی -1 سے حکم ملنے پر، فوجی افسران کو ایک خصوصی سبز، ایئر کنڈیشنڈ جیل وین میں لے جایا گیا۔