اوما شنکر دوبے قتل معاملے کا ایک ملزم پولیس انکاونٹر میں گرفتار

تاثیر 22 اکتوبر ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سلطان پور، 22 اکتوبر: اتر پردیش میں سلطان پور ضلع کے اکھنڈ نگر تھانہ علاقے میں پولیس نے انکاونٹر کے بعد اوماشنکر دوبے قتل معاملے کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی ہے، جسے علاج کے لیے اسپتال داخل کرا دیا گیا ۔
کادی پور سرکل آفیسر نے بدھ کو بتایا کہ اکھنڈ نگر پولیس اسٹیشن میں درج قتل کیس میں وویک عرف پلو اور خوشامد پورکا رہنے والا آشیش ملوث تھا۔
انہیں آج صبح نگری انڈر پاس سے کلیان پور انڈر پاس کی طرف جانے والے ایکسپریس وے کی سروس لین پر موکل پور تیراہے پر کچی سڑک پر گرفتار کیا گیا۔ انکاونٹر کے دوران وویک کے بائیں پیر میں گھٹنے کے نیچے گولی لگی۔ اس کے قبضے سے ایک 315 بور کا پستول، ایک خالی کارتوس اور ایک زندہ کارتوس برآمد ہوا۔